غریب مزدور کا خاندان صدمہ سے دوچار
تمگورکرناٹک:30؍جون
(زین نیوز)
غریب مزدور کی دو بیٹیاں اندرون 17 دن فوت ہونے سے پورے خاندان میں ماتم چھا گیا ۔ایک بیٹی نے اپنے سسرال میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی جس کے دوہفتو ں بعد دوسری لڑکی کی اپنے سسرال میں مشتبہ حالا ت میں موت واقع ہوگئی۔ ان دونوں واقعات سے مزدور کے اہل خانہ میں شدیدغصہ‘ غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
تاہم مزدور کی ددنوں لڑکیوں کے موت کے لئے اس نے سسرالی افراد خاندان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے مزید جہیز کے لئے ہراسانی کا نتیجہ بتایا۔یہ واقعہ کرناٹک ریاست میں پیش آیا ۔ کرناٹک ریاست کے حسن ضلع کے سیکلیش پور منڈل کے بیلڑگوموضع سے تعلق رکھنے والا اُودئے نامی مزدور کافی کے کھیتوں میں مزدوری کرتا ہےجس کی چار لڑکیاں ہیں بڑی لڑکی سندریا جس نےصحافت میں گریجویشن کیا ہے اس نے اپنے مستقبل کو سنوارنے کی غرض سے شادی سے انکار کردیا۔
جس کے بعد اس نے اپنی دوسری لڑکی یشوریا سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمگور ضلع کے کونیگل تالہ کے کاویر پورم میں رہنے والے ناگراج شادی کروادی جو ایک پیٹرول پمپ میں ملازم بتایا گیا ہے۔ دولڑکیاں ایک پی یو سی اور ایک ایس ایس ایل سی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ بڑی لڑکی سندریا جس نے پہلے شادی سے انکار کردیاتھا فیس بک پراُمیش نامی ایک نوجوان سے دوستی ہونے کے شادی رچالی۔
شادی کے یہ دونوں بہنیں اپنے گذشتہ سال سے اپنے سسرال میں ہی رہ رہے تھے۔تاہم اس ماہ کی 8 کو ایشوریا نے اپنے سسرال میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایشوریا کی موت کے 17 دن بعد اسکی بڑی بہن سندریا کی سسرال میں مشتبہ حالات میں موت واقع ہوگئی جس کے بعد مزدور اودئے کا خاندان غم و اندوہ میں ڈوب گیا۔
ایشوریا کے والدین نے مہیلا پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس کی بیٹی کی موت جہیز کے لئے ہراساں کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے،جس کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایک ہی ماہ میں دو بیٹیوں کی موت سے پورا خاندان شدیدصدمہ سے دوچار ہوگیا