حضرت مولنا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم کا دورہ کورٹلہ

تازہ خبر تلنگانہ

جلسہ عام بعنوان موجودہ اور آئندہ نسلوں میں ایمان کی حفاظت کیوں اور کیسے؟
کورٹلہ:17؍اگسٹ
(زین نیوز)
مفتی عبدالمعز شامزی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی کی اطلاع کے بموجب آج بتاریخ 17/اگسٹ بروز منگل بعد نمازِ مغرب متصلاً اسٹار فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں زیر صدارت عارف باللہ حضرت مولنا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم * صدرمجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان موجودہ اور آئندہ نسلوں میں ایمان کی حفاظت کیوں اور کیسے؟منعقد ہونے جارہا ہے

جسمیں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا کے زیرِ نگرانی سیرت کوئز تحریری مسابقہ برائے طالبات اسکولس کالجس ودینی مدارس منعقدہ فروری میں اول,دوم,سوم پوزیشن لانے والی طالبات کے علاوہ ہر اسکول وکالج اور دینی مدارس سے نمائیندگی کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

جلسہ کی نگرانی حضرت مولنا سید مظہر قاسمی صاحب دامت برکاتہم سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت کورٹلہ فرمائیں گے مہمان خصوصی حضرت مولنا مفتی سعید اکبر صاحب دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد اور مہمانان اعزازی حضرت مولنا انصار اللہ قاسمی صاحب آرگنائزرمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا.. اور مولنا سید وجیہ الدین قاسمی صاحب مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا ہونگےمفتی عبدالمعز شامزی تعارفی کلمات پیش کرینگے

جبکہ مولناسید نعیم اسعدی کی قرأت کلام پاک اور مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی نذرانۂ نعت پیش کرینگےجلسہ کی نظامت کے فرائض مولنا محمد لئیق الرحمٰن صاحب قاسمی کرینگےداعئی جلسہ مفتی عبدالمعز شامزی نے عوام و خواص سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہےخواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہیگا