بی جے پی رکن اسمبلی راجاسنگھ کا سنسنی خیز اعلان ۔
حیدرآباد:3؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی میں سے ایک گوشہ محل حلقہ کے رکن راجاسنگھ نے سنسنی خیز اعلان کیا اور اپنے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کی ترقی کے لئے ایم ایل اے کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا عز م ظاہر کیا ۔
یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ حالیہ دنوں میں یہ تشیہر شدت کے ساتھ جارہی ہے کہ حلقہ جات اسمبلی میں ترقی کو یقینی بنانا ہوتو اسکے لئے ضمنی انتخابات ضروری ہیں اس تناظر میں ان کے حلقہ کی عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ راجا سنگھ اگر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیتے ہیں تو ایسی صورت میں ترقی یقینی ہوگی ۔
راجا سنگھ کہاکہ اپنے حلقہ اسمبلی کی ترقی کے لئے جیسے ہی چیف منسٹر فنڈس کی اجرائی کا اعلان کرتے ہیں اسکے فوری بعد وہ اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا مکتوب حوالے کریں گے
ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ گوشہ محل حلقہ کی ترقی کے لئے ایم ایل اے کے عہدہ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں راجا سنگھ نے برہمی کا اظہار کیا کہ چیف مسٹر کے چندر اشیکھر راؤ کی یہ عجیب سے فطرت ہوگئی ہے کہ وہ صرف انتخابات کی ہی صورت فنڈس مختص کررہے ہیں
انھوں نے مانگ کی نہ صرف حضورآباد اسمبلی حلقہ بلکہ گوشہ محل اسمبلی کے درج فہرست طبقات وقبائل اور پسماندہ طبقات کو بھی دس لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا
راجا سنگھ نے اعادہ کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایسا کرتے ہیں تو وہ اس کے ساتھ ہی اسپیکر کے فارمٹ میں اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کردینگے
