جگتیال26؍ڈسمبر
صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن لوک سبھا حلقہ کریم نگر بنڈی سنجے نے خبردار کیا کہ ریاست میں ان کی پارٹی کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر کوئی ایک وزیر بھی اپنی رہایش گاہ سے باہر نہیں آسکے گا ۔جگتیال کے اپنے دورہ میں ٹی آریس کارکنوں کی جانب سے رخنہ اندازی کی کوششوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ریاستی بی جے پی نے دوٹوک انداز میں کہاکہ حملہ کا جواب بھی حملہ ہی سے دیا جائے گا۔جگتیال کے کسانوں کے جلسہ سے یہاں خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کے سی آر پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ کے سی آر انھیں باریک چاول کی کاشت کرنے کی ترغیب دیکر انھیں مالی طور پر مشکلات میں مبتلا کیا ہے
بنڈی سنجے نے دعویٰ کیا کہ کسان برادری زرعی قوانین کا خیر مقدم کررہے ہیں ٹی آر ایس اور کانگریس پارٹیاں سیاسی مفادات حاصلہ کے تحت کسانوں کو ورغلارہے ہیں۔ انھوں نے ایل آر ایس کے نام پر غریب عوام کی کمر توڑنے کا الزام لگایا اور کہاکہ ایل آرایس کی منسوخی تک بی جے پی کی جدو جہد جاری رہے گی
