حکومت کا ربر اسٹامپ نہیں۔ آئین کے غیرجانبدار نگہبان کے طور پر کام کروں گا

تازہ خبر قومی

این ڈی اےکی امیدوار دروپدی مرمو کو ایسا ہی عہد لینے کا چیلنج۔یشونت سنہا

نئی دہلی : 5؍جولائی
(زیڈ ایم این ایس)
صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نےکہاکہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو حکومت کے ربڑ سٹیمپ کے طور پر کام نہیں کریں گےاو آئین کے غیرجانبدار نگہبان کے طور پر کام کریں گےملک کے تکثیری کردار کی حفاظت کریں گےوہ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے

انھوں نےنیشنل ڈیموکریٹک الائنس( این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرموپر طنز کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ وہ صدر منتخب ہوتی ہیں تو یہ عہد لیں کہ وہ منتخب ہونے کے بعد ربر اسٹامپ صدر نہیں بنیں گیںاورملک میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی کوششوں کے خلاف بات کریں گی۔

اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارمسٹر یشونت سنہا نے کہا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ آئین کے غیرجانبدار نگہبان کے طور پر کام کریں گے اور حکومت کے ربڑ سٹیمپ کے طور پر کام نہیں کریں گے اور ملک کے تکثیری کردار کی حفاظت کریں گے، لوگوں کے حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھیں گے۔

حفاظت انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اگر وہ صدر بنتے ہیں تو وہ بغاوت کے قانون کو منسوخ کرانے کے لیے کام کریں گے۔حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت نے ملک کے انتہائی مذہبی معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے زہریلا فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ کیا ہے۔

مسٹر سنہا نے اپنےٹویٹر پر لکھا کہ صدر کو تمام ہندوستانی شہریوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کرنا چاہیے۔ میں عہد کرتا ہوں کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں آئین کے غیر جانبدار نگہبان کے طور پر کام کروں گا اور اب حکومت کا ربڑ سٹیمپ نہیں رہوں گا۔ میں بی جے پی امیدوار (مرمو) سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی قرارداد لیں

یشونت سنہا نے ملک کے عوام کے لیے اپنی قرارداد پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ‘میں یہ بات دہراتا ہوں کہ ہندوستان کو ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو آئین کا غیر جانبدار محافظ ہو نہ کہ خاموش یا ربڑ سٹیمپ والا صدر ہو۔ کیا بی جے پی امیدوار بھی ایسا عہد لے گیں؟

یشونت سنہا نے ہندوستانی عوام سے وعدہ کرتے ہوے کہاکہ وہ میں ہندوستان کو فرقہ وارانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف بات کریں گے۔ کیا بی جے پی کے امیدوار بھی یہ قرارداد پیش کریں گی؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ آئین میں درج شہریوں کے تمام حقوق کا تحفظ کریں گے اور آزادی اظہار اور آزادی صحافت کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی امیدوار بھی ایسی قرارداد لے گی۔