حیدرآباد: ایک شخص کو قتل کے بعد شمشان گھاٹ میں جلا دینے کا واقعہ۔

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

حیدرآباد:۔24/ اکتوبر
(زین نیوز)
پیر کی صبح کوکٹ پلی کے ایک شمشان گھاٹ میں مبینہ طور پر ایک شخص کی موت ہوگئی اور اس کی لاش کو نذر آتش کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق، اس شخص کی جلی ہوئی لاش، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے، پیر کی صبح مقامی لوگوں کو کے پی ایچ بی کالونی میں قبرستان کے اندر سے ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش میں مدد کے لیے سراغ لگانے والی ٹیم اور ڈاگ سکواڈ کو طلب کیا ہے

پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص کو کہیں اور قتل کیا گیا ہے اور اس کی لاش کو شمشان گھاٹ لا کر آگ لگا دی گئی ہے

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے

پولیس قبرستان کے آس پاس نصب کلوز سرکٹ کیمروں کے فیڈ کی تصدیق کر رہی ہے تاکہ ان لوگوں کی شناخت کی جا سکے جو لاش کو اس مقام پر لائے تھے۔

تاہم پولیس نے فی الحال ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ اس شخص کو کسی بھی رسم کے لیے قربان کیا جا رہا ہے