حیدرآباد: آج اپل اسٹیڈیم میں بھارت۔آسٹریلیا فائنل میچ

تازہ خبر تلنگانہ کھیل
   بارش کا کوئی امکان نہیں‘ محکمہ موسمیات کی رپورٹ 
حیدرآباد:۔ 25 ستمبر
(زین نیوز)  
 بھارت۔آسٹریلیا کے درمیان کل اتوار25؍ستمبر کو ٹی 20 فائنل میچ سے پہلے، شہر میں کسی بڑی بارش  کا امکان  نہیں ہے۔ ہند۔ آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی T20 سیریز 1-1 سے برابر ہے، اور سیریز کا فیصلہ کن کھیل حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، اپل میں کل ہونے جارہا ہے۔شام 00-7 بجے میج کا ٹاس ہوگا۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات  کے حیدر آباد میں واقع علاقائی دفترکے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریاست کے بعض مقامات پر بہت ہلکی سی بارش متوقع ہے۔ دن بھر موسم ابر آلود رہے گا، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 31 اور 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
دریں اثنا، اگلے تین دنوں میں ریاست کے الگ تھلگ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔موسم کے شوقین، ٹی بالاجی، جسے تلنگانہ ویدرمین کے نام سے جانا جاتا ہے ٹویٹر پر کہا کہ میچ کے دن ریاست کے دارالحکومت میں بارش کا امکان کم ہے۔
 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتوار سے ریاست میں بارش کم ہو جائے گی۔اتوار سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔البتہ صرف ریاست کے چند ایک مقامات پر بارش ہو گی مگرحیدرآباد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے لہذا بارش کی رکاوٹوں کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔

موسم کی رپورٹ:  حیدرآباد میں اتوار (25 ستمبر) کو بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ موسم دوپہر کے وقت دھوپ اور شام میں قدرے گرم رہنے کی توقع ہے۔ 27 ڈگری طے شدہ درجہ حرارت ہے۔

آسٹریلیا T20 کے لئے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت (ڈبلیو کے)، دنیش کارتک (ڈبلیو کے)، ہاردک پانڈیا، آر اشون، یوزویندر چہل ، اکسر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، دیپک چاہر، جسپریت بمراہ، امیش یادو

حیدرآباد اسٹیڈیم میں ہندوستان کا ریکارڈ ۔  ہندوستان نے 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حیدرآباد میں صرف ایک T20I کھیلا ہے۔ مین ان بلیو نے 208 رنز کے ہدف کا تعاقب چھ وکٹوں سے کیا۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بالترتیب 94 اور 62 رنز بنائے۔ کھیل کے دوران 27 چھکے لگائے گئے جو کہ ہندوستان میں ایک T20I میچ میں ایک ریکارڈ تھا۔
 واضح رہے کہ ہندوستان نے 2013 کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹی 20 سیریز نہیں جیتی ہے۔ آسٹریلیا نے 2017 میں 2 میچوں کی سیریز ڈرا کی تھی اور 2019 میں اسے جیتا تھا۔ ہندوستان کے پاس آٹھ میں سے ساتویں دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع ہوگا۔
مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 25 T20I میچز کھیل چکی ہیں۔ ہندوستان نے 14 میچ جیتے ہیں اور تاریخی طور پر اس کی معمولی برتری ہے جبکہ آسٹریلیا نے 10 میچ جیتے ہیں۔ باقی کھیل کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔