حیدرآباد: ۔27؍اکتوبر
(زین نیوز)
سائبر کرائم پولیس نے بدھ کے روز ایک سماجی کارکن کو جھوٹی اور جعلی خبریں شائع کرنے اور پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہےخبر میں یہ بتا یا گیا کہ تلنگانہ پولیس کے عہدیدارچیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے فارم ہاؤس میں مزدور کے طور پر کام کررہے تھے۔
گرفتار شخص کا نام پی سرینواس ریڈی (46) ہے جو ایل بی نگر کی ستواہانہ کالونی سے ہے۔اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیاگیا
پولیس نے کہا کہ سرینواس ریڈی نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس ( TSSP ) کے کچھ عہدیدار کو ایک زرعی زمین میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ چیف منسٹر کا فارم ہاؤس ہے۔
تاہم، یہ جعلی تھا اور اس نے ریاستی پولیس فورس کے حوصلے کو ٹھیس پہنچائی۔عہدیدار ض ڈچپلی میں اپنی بٹالین میں کھیتوں کو تیار کر رہے تھے۔
پولیس نے انتباہ دیا کہ ذرائع ابلاغ اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ پر غیرمصدقہ خبریں اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے افواہوں سے عوام کا ذہن منتشر ہوتا ہے ۔ خبر کی تصدیق اور سچائی کی جانچ کے بعد شیئر کریں۔
غیرمصدقہ اور بے بنیاد خبروں کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام میں غلط پیغام جاتا ہے۔لہذا بغیر کسی تحقیق اورتصدق کے کوئی پوسٹ نہ کریں۔ کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ سے فارورڈ کرتے وقت احتیاط کریں