حیدرآباد میں آج سے دفعہ 144 نافذ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد: یکم؍جولائی
(زین نیوز)

سائبرآباد کے پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا   نے بتایا کہ 2 اور 3 جولائی کو شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ سے قبل جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گےسائبر آباد پولیس نے یکم  ؍جولائی سے 4 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا نے کہاکہ امن و امان کی برقراری ‘ فسادات کو روکنے اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کے خلاف امتناعی احکامات جاری کیے ہیں۔خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی

پولیس نے بی جے پی کے اجلاس کے مقام گچی بوولی میں حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (HICC) میں 5 کلومیٹر کے دائرے سے اوپر ڈرون یا کسی بھی قسم کی فلائنگ مشینوں کی پرواز پر پابندی کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ یہ حکم 30 جون کی صبح 6 بجے سے 4 جولائی کی شام 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسران، فوجی اہلکار، ڈیوٹی پر موجود ہوم گارڈز،کو تعینات کیا گیا ہے

عو ام کو اس کے ذریعہ مطلع کیا کہ مذکورہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص دفعہ 144 Cr کے تحت قانونی چارہ جوئی کا ذمہ دار ہوگا۔البتہ جنازے کے جلوس اس حکم کے نفاذ سے مستثنیٰ ہیں۔