حیدرآباد:یکم؍جولائی
(زین نیوز)
حیدرآباد میں ایک بار پھر بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئیں۔ ایکسائز پولیس نے شہر کی بنجارہ ہلزمیں منشیات(ڈرگس) فروخت کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت یمنی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے کوکین ، چرس اور ایم ڈی ایم اے منشیاتضبط کرلی گئیں ہیں۔
معتبرذرائع ملی اطلاعات کے بعد ز ایکسائز پولیس نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے۔

ان کے قبضے سے ضبط کی گئی منشیات میں 17 گرام کوکین ، 8 گرام ایم ڈی ایم اے ، 73 ایس ٹی کے گولیاں اور 15 گرام چرس شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت یمن سے تعلق رکھنے والے عبدربابو اور سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ بنگلور اور ممبئی سے منشیات لا رہے تھے اور حیدرآباد میں فروخت کررہے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک گرام کوکین 8000 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
