حیدرآباد:22؍جولائی
(زین نیوز)
شہر میں خواتین کی اسمگلنگ کرنے والا ایک اور بین الاقوامی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے.حیدرآباد رچاکنڈہ پولیس نے خواتین کی بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کمسن بچی سمیت دو متاثرین کو بچا لیا گیا، دونوں بہنیں بنگلہ دیش سے ہیں۔راچاکونڈہ کے پولیس کمشنر مہیش بھاگوت نے کہا کہ متاثرین میں ایک 15 سالہ لڑکی کو بھی بچا لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کولکتہ سے دو بہنوں کو بھی غیر قانونی طور پر حیدرآباد لایا گیا تھا
یہ سار ا معاملہ بنگلہ دیش سے چل رہاتھا۔اینٹی ہیومن ٹریفک یونٹ نے اپل پولیس کے ساتھ مل کر ایک خصوصی آپریشن کیا اور اس گینگ کو پکڑا۔ س معاملے میں 7 سات لوگ ملوث ہیں۔ رچاکونڈہ پولیس نےجمعہ کو خواتین کی بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ ریکیٹ معاملہ میں 7 افراد کو گرفتار کیا۔
سی پی مہیش بھاگوت نے کہا کہ اپل پولیس کو 11 جولائی کو موصول ہونے والی قابل اعتماد اطلاع کی بنیاد پر خصوصی آپریشن کیا گیا۔ جھارکھنڈ کے ستیش رزاق نامی شخص کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ حیدرآباد کا رہنے والا دیپک چند نامی شخص فرضی آدھار کارڈ بنا رہا ہے۔سی پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک سوئفٹ کار، 7 موبائل، سم کارڈ اور جعلی دستاویزات برآمد کی گئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خواتین کی سمگلنگ ملک میں ایک بڑا جرم ہے۔
پولیس نے کہا کہ یہ ریاکٹ حیدرآباد، مہاراشٹر، راجستھان اور جھارکھنڈ ریاستوں میں چل رہا تھا۔متاثرین کو اسمگلروں نے حیدرآباد میں نوکری دلانے کا لالچ دے کر جعلی شناختی ثبوتوں پر شہر لایا اور مبینہ طور پر جسم فروشی پر مجبور کیا۔یہ ریاکٹ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ افراد میں سے ایک نے اُپل پولیس سے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس کی 15 سالہ بہن، جسے بھی جسم فروشی پر مجبور کیا گیا تھا، منتظمین مہاراشٹر لے جا رہے تھے۔
یہ ریاکٹ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکونڈہ پولیس کمشنریٹ حدود اور ملک بھر کے دیگر شہروں میں چل رہا تھا۔

اور ایک معاملہ میں
روسی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری، ڈاکٹر گرفتار
رچاکونڈہ پولیس نے ایک اور معاملے میں ایک فرضی ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔ وہ ایک خانگی ہسپتال میں ایم ڈی فزیو کے طور پر کام کر رہا تھا۔ وہ روس کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی جعلی سند کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
ڈاکٹر کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے نگرانی کی اور جعلی ڈاکٹر کو دو دیگر افراد سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جعلی ایم بی بی ایس سرٹیفکیٹ کے ساتھ ڈاک ٹکٹ، کار اور موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا۔