حیدرآباد:10؍اگسٹ
(زین نیوز)
گودام میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن حدود دھول پیٹ میں آج شام پیش آیا۔یہ حادثہ رعایتی پکوان گیاس سلنڈروں سے غیر قانونی طور پر چھوٹے سلنڈروں میں منتقلی کے دوران اچانک دھماکہ ہوا ۔
اس واقعہ میں 24 سالہ نوجوان منو سنگھ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ متوفی کے والد نیرج سنگھ48 اور والدہ سچترا سنگھ شدید زخمی ہوگئے تھے
حادثہ کے اطلاع کے ساتھ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ڈی آر ڈی ایل اپولو ہسپتال پہنچایا۔ تاہم نیرج سنگھ دواخانے میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا
بی جے پی گوشہ محل کے ایم ایل اے راجاسنگھ اور کارپوریٹرس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی۔
پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔پنچنامہ کے بعد نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
اچانک گیاس سلنڈرس کے دھماکہ کے اطراف کے مکینوں میں کچھ دیر کے لئے سراسمیگی کی لہر ڈور گئی اور علاقہ میں افراتفری کا ماحول چھا گیا