حیدرآباد میں فائرینگ کے واقعہ سے سنسنی۔ ایک زخمی

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:14؍جولائی
(زین نیوز)
حیدرآباد میں دو افراد کے مابین فائرنگ کے واقعہ پیش آیاجس کی وجہ سے مقامی طور پر ہلچل مچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق
عابڈس کے ایس بی آئی بینک میں کام کرنے والے ایک سیکوریٹی گارڈ نے اسی بینک کے ایک کنٹراکٹ ملازم سریندر پر فائرنگ کردی۔

اس واقعہ میں سریندر زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔بتایا جاتا ہے کہ سریندر اور سردار خان کے دونوں کے مابین بحث و تکرار کے بعد ہاتھا پائی کے دوران سیکوریٹی گارڈ سردار خان نے سریندر پر فائرنگ کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق سیکوریٹی گاڑد نےملازم سریندور پر دو روانڈ فائرکیےواقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ میں پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے سردار خان کوگرفتار کرلیا۔بینک کے احاطہ میں اچانک فائرینگ ہونے کی وجہ سے بینک میںموجود کھاتے دار خوفزدہ ہوگئے اور ڈر اور خوف سے گھبراکر راہ فرار اختیار کی

بینک عملہ کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے سردار خان اور سریندر کے مابین جھگڑے ہورہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آج دوپہر کے وقت معمولی باتوں کے درمیان حالت بگڑ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ سریندر سے جھگڑے سے برہم ہوکر سردار خان فائرینگ کردی