حیدرآباد میں نئے شادی شدہ جوڑے کی خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

حیدرآباد: 25؍جون
(زین نیوز)
حیدرآباد کے اپل میں پیش ایک افسوسناک واقعہ میں نئے شادی شدہ جوڑے کی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز اُپل کے رامنت پور سری نگر کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نےمیں اپنےمکان میں مبینہ طور پر پھانسی لگا کرخودکشی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق سائی گوڈ اور نویتا لکشمی نامی جوڑے نے تقریباً پانچ ماہ قبل آریہ سماج کے مطابق بین ذات محبت کی شادی کی تھی اور وہ کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق وہ اپنی شادی اور مالی مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔پولیس نے بتایا کہ جوڑے نے اپنے بیڈ روم میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پڑوسی نے انہیں لٹکتے ہوئے پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔
اُپل پولیس نےایک مقدمہ درج رجسٹرد کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔مزید تحقیقات کر رہی ہے۔