حیدرآباد میں وائٹنر کے نشہ میں نوجوان کی ہنگامہ آرائی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد ۔20اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
پرانے شہر کے چھتری ناکہ علاقہ میں کل رات ایک نوجوان نے وائٹنر کے نشہ میں شاہراہ عام پر ہنگامہ آرائی کی اور پھر پولیس کی آمد پر ریزر بلیڈ سے خود کو زخمی کرلیا جسے پولیس نے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کروایا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان نامی نوجوان گزشتہ کچھ عرصہ سے نشہ کا عادی ہوگیا ہے کل رات وائٹنر کا نشہ کرنے کے بعد سڑک پر سے گزرنے والے شہریوں کو دھمکانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس اطلاع پر پولیس چھتری ناکہ کی ٹیم وہاں پہنچ گئی

پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کےلئے اس نے ریزر بلیڈ سے خود کو زخمی کرلیا اور نڈھال ہوکر گرپڑا جسے پولس نے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے۔