نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب‘ آج بھی شہر و اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد:۔26؍ستمبر
(زین نیوز)
حیدرآباد کے کئی علاقوں میں سر شام گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور نشیبی علاقے اور مصروف ترین سڑکیں زیر آب آگئیں۔ موسلا دھار بارش نے مسافروں کی آمدورفت کو متاثر کیا، کیونکہ حیدرآباد کے اہم جنکشن پر سڑکیں بارش کے پانی کی لپیٹ میں آ گئیں۔
حیدرآباد کے جنوبی اور وسطی حصوں میں زبردست گرج چمک کے ساتھ طوفان آیا جو تقریبا ایک گھنٹے تک سرگرم رہا۔ جن علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاع دی گئی ہے ان میں اپل، ناگول، ایل بی نگر، تارناکہ ا، بوڈاپل، عنبرپیٹ، عثمانیہ یونیورسٹی‘ نامپلی، عابڈس، مہدی پٹنم اور ملک پیٹ شامل ہیں۔
بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، امیرپیٹ اور پنجہ گٹہ کے کئی حصوں میں بھی بڑے پیمانے پر بارش ہوئی۔مختصر وقفے کے بعد، گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے کہ منگل سے ریاستی دارالحکومت میں بارش ہو سکتی ہے، جو مانسون کی گرت سے شروع ہو گی۔
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی(ٹی ایس ڈیپی ایس)نے اگلے دو دنوں تک شہر بھر میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ چارمینار، ایل بی نگر، راجندر نگر، ملاکپیٹ، فلکنوما اور چندرائن گٹہ میں درمیانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ منگل کو شہر کے دیگر حصوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
ریاست کے دیگر تمام اضلاع میں بھی اگلے دو دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات -کے حیدرآبادمیں علاقائی دفترنے منگل کو نارائن پیٹ، محبوب نگر، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، کھمم، محبوب آباد، کریم نگر اور راجنا سرسلہ اضلاع کیلئے ذرد الرٹ جاری کیا ہے۔