ممبئی:یکم؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان اپنی ادکاری ہی نہیں بلکہ وہ اپنی دریادلی کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں جو نہ صرف بچوں بلکہ غریب‘ بے سہارا‘ ضرورتمندوں ‘ اور اپنے ساتھیوں کی حاجت پوری کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتے انھوں نے ہمیشہ بے بس ولاچار افراد کی مدد میں ایک اور مثال قائم کی ہے
بگ باس 14؍ کے اختتام کے بعد اداکارہ راکھی ساونت نےاپنی والدہ کی کچھ تصاویر اور ویڈیو ہاسپیٹل کی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارسلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔
جس میں راکھی ساونت کی والد ہ سلمان خان اور ارباز خان کا سکریہ ادا کررہی ہیں
دو اخانے میں شریک ہیں وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں جنکا علاج چل رہا ہے دواخانے میں ریکارڈ کردہ
ویڈیو میں راکھی ساونت کی والدہ اور راکھی ساونت نے ادکار سلمان خان‘ اور ارباز خان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے راکھی ساونت کی ماں کے علاج کے لئے مکمل مالی امداد کی ہے
واضح رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ کی کی موتھریپی چل رہی جس کی وجہ سےوہ اپنے بال کھو چکی ہیں انھوں نے بار بار سلمان خان کو دعائیں دیتے ہوئے شکریہ اداکیا ہےوہیں راکھی ساونت نے اس ویڈیو سے قبل سلمان خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے سلمان خان کو خدا جیسا بھائی قرار دیا ۔
راکھی کی شیئر کردہ اس ویڈیو میں راکھی کی والدہ کا کہنا ہے کہ آپ سلمان بیٹے کا شکریہ ، اس کے ساتھ ساتھ وہ سہیل
خان کو بھی فون کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں راکھی کی والدہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ میرا کیمو چڑھ رہا ہے اور میں ابھی بھی ہاسپیٹل میں ہوں ، چار کیمو ہوچکے ہیں اور دو اور رہ گئے ہیں۔
راکھی کی والد ہ نے سلمان خان اور ارباز خان کو دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ خدا آپ لوگوں کو بہت زیادہ خیر بخشے ، آپ لوگوں کو سلامت رکھے اور خدا آپ کے ساتھ رہے۔ آپ کی ہر خواہش پوری ہو۔ ویڈیو میں راکھی کو بھی سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے