دستورکی بالادستی کوہر حال میں مقدم رکھا جائے

تازہ خبر تلنگانہ

عبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء
73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دفتر جمعیۃ علماء بودہن روڈ وتلنگانہ جمعیۃ الحفاظ ویلفر سوسائٹی نظام آباد پر پرچم کشائی تقریب
نظام آباد:26؍جنوری
(پریس نوٹ)
اس موقع پر میڈیا اور عوام الناس سےخطاب کرتے ہوے مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءنے کہا کہ 1950میں باضابطہ طورپر ملک کودستورکے مطابق جمہوریت ملی اوریہ ملک عوامی ملک بنا جہاں ہندومسلم سکھ عیسائی سب کو اپنی اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ رہنے اور کام کرنے کا حق واختیار ملا مگر افسوس کہ آج مذہبی معاملات میں دخل اندازی کرکے ملک کے رہنے والوں کے درمیان آپسی نفرت وعداوت ڈالنے کی ناپاک کوششیں ہورہی ہیں

ہم جمعیۃ علماء کے اسٹیج سے آج 26/جنوری کے موقع پر ملک کے حکمرانوں اور ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دستورکی بالادستی کو ہرحال میں مقدم رکھاجاے نفرت کی سیاست کو ختم کرتے ہوے 73سال پہلے بناے گےء قانون اور آئین کو اپنایا جاے اور ہر مذہب والوں کے ساتھ رواداری اور حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایاجاے

ہمارایہ ملک کبھی سونے کی چڑیا مانااور سمجھاجاتاتھا لیکن آج مٹی کی ایک گڑیا سمجھ کر کھلونا بنادیا گیا ہے اس موقع پر مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء نے تمام ہی انسانوں کو مبارکباددی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکیا

افضل الدین ایم بی ایم وسیم احمد خان عنایت علی افروز نصیرالدین لکچراراسماعیل عارفی مفتی عبدالماجد مولاناارشد علی حافظ ابراہیم حافظ عبدالولی حافظ واجد حافظ وسیم حافظ راشد حافظ خلیل کے علاوہ علماء حفاظ ومعززین شہر نے شرکت کی