دس سالہ پرانے آدھار کارڈس کی تجدید کروائیں :: ضلع کلکٹر جی روی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:۔05/نومبر

(زین نیوز

ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع جگتیال کے تمام شہری ضرور اپنے آدھار کارڈس کی تجدید کروالیں ۔

اس ضمن میں انھوں نے اپنے دفتر میں پوسٹر کی رسم اجرائی کی،ترقیاتی اسکیمات ،شہری خدمات کی حصولی کیلئے آدھار کارڈس کی تجدید بے حد ضروری ہے۔

 

دس سال قبل اس شناختی کارڈ کو حاصل کرنے والےہر فرد کیلئے یو آئی ڈی اے آئی کے احکامات کے مطابق آدھار کارڈ کے مراکز سے رجوع ہوکر اپنے آدھار کارڈس کی تجدید کروانا لازمی ہے

 

۔تجدید کیلئے مناسب اقدمات کرنے کا می-سیوا ڈسٹرکٹ مینیجر ممتا کو ضلع کلکٹر نے حکم دیا۔

مختلف درخواستوں ،بینک کھاتہ ،سرٹیفکیٹ کی حصولی کیلئے، اراضی کے رجسٹریشن،سم کارڈس کی حصولی، راشن کارڈ کی حصولی جیسی خدمات

 

کی بآسانی حصولی کیلئےاس کام کو عاجلا نہ طور پر مکمل کرنے اور ساتھ ہی ساتھ ووٹر کارڈ کو بھی اپنے آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کی انھوں نے عوام سے اپیل کی۔
اس موقع پر دفتر ضلع کلکٹر کے انتظامی عہدیدار راجندر، ٹی ایس ٹی ایس مینیجر چیتن موجود تھے۔