خطباء کرام سے جمعہ کے موقع پر جماعت تبلیغ اور اسکے بہترین ثمرات پر تفصیلی خطاب کی گذارش
معلمین مکاتب قرآنیہ کے اجلاس سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کا خطاب
کاما ریڈی
( پریس نوٹ )
اکابرین دارالعلوم دیوبند نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کونہ کونہ میں رشدوہدایت کیلئے قربانیاں پیش کی دن رات جدوجہد محنت و کوشش کی اکابرین دیوبند کی قائم کردہ جماعت دعوت و تبلیغ نے بے شمار لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنی بدعات و خرافات رسم و رواج کی جگہ سنتوں کا چلن ہوا مساجد مصلیوں سے مدارس طلباء سے خانقاہیں سالکین سے آباد ہوئی عام لوگوں تک پہنچ کر محنت کرنے میں دعوت وتبلیغ نے جو کام انجام دیئے ہیں
اس کی نظیر مشکل ہے الحمدللہ جماعت کفروشرک الحاد سے دور خالص توحید وعشق نبوی میں ڈوب کر کام کرتی ہے آئمہ کرام خطباء حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ آپ دعوت وتبلیغ اکابرین کی محنت اور اسکے ثمرات پر جمعہ کے موقع پر تفصیلی روشنی ڈالیں
آج 16/دسمبر 2021 بروز جمعرات مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے معلمین کا ماہانہ تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے کہا مولانا نظرالحق صاحب قاسمی نگران مجلس ہذا مولانا منظور عالم مظاہری حافظ ابصار صاحب نے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے منعقدہ جلسہ سالانہ (یکم جنوری 2021 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء کلاسک گارڈن فنکشن ھال کاماریڈی ) کو کامیاب بنانے کیلئے معلمین کرام سے گھر گھر گاؤں گاؤں ختم نبوت کے پیغام کو پہنچانے اور جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کی گزارش کی حافظ عبدالسلام صاحب کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا
حافظ مظہر صاحب نے ہدیہ نعت پیش کی جناب مولوی ریاض صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا حافظ محمد تقی الدین منیری حافظ محمد عدنان ذاکر حافظ محمد حیدر علی و دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا