نئ دہلی:10؍جون
(ویب ڈیسک)
دو روز قبل دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی تصویر
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے اور انہیں آئندہ روز ڈسچارج کیے جانے بھی کا امکان ہے۔
دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے قریبی دوست فیصل فاروقی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ممبئی کےخانگی اسپتال میں داخل دلیپ کمار کی پلورل ایسپیریشن کی کامیاب سرجری ہوئی ہے (جس میں پھیپھڑوں میں جمع موادکو انجیکشن سے نکالا جاتا ہے)۔
فیصل فاروقی کا کہنا تھا کہ میری خود ڈاکٹر وں سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دلیپ صاحب کو کل تک اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
Update:
Thank you for your prayers. A successful pleural aspiration procedure was performed on Dilip Saab. I personally spoke to Dr. Jalil Parkar and Dr. Nitin Gokhale. They are optimistic that he will be discharged tomm (Thursday).- FF (@FAISALmouthshut)
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 9, 2021
دلیپ کمار کے مداح افواہوں پر کان نہ دھریں، سائرہ بانو کی اپیل
خیال رہےکہ گذشتہ دنوں سینیئر اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔
بعد ازاں کے ان کے انتقال کی افواہوں پر اہلیہ سائرہ بانو نے کہا تھا کہ دلیپ کمار صاحب کی طبیعت ناساز ہے اور وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Message from Saira Banu pic.twitter.com/TDQzXDAigs
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 7, 2021
سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ اب ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے، میری درخواست ہے کہ ان کے مداح کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں، بہت جلد اداکار اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے
