ہندوستان مختلف مذاہب تہذیبوں کا گہوارہ ۔رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ
کورٹلہ:22؍مئی
(پریس نوٹ)
پریس کلب کورٹلہ کے زیراہتمام جندراشیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ کی صدارت میں بمقام سی نارے بھاون کورٹلہ عیدملاپ فرقہ وارانہ اہم آہنگی پروگرام منعقد کیاگیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کورٹلہ کواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے علاوہ محمدایاز کمشینرمجلس بلد یہ کورٹلہ ‘شیخ حسین ریجنل ارگنانیزر مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس نظام آباد صدرٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ انم انیل‘ڈسٹرکٹ قائد امبیڈکر یواجنا سنگم پیٹا بھاسکر ڈاکٹر پربھاکر چیناوشواناتھم ریاستی قائد سی۔پی۔ای۔ٹی۔ار۔ایس پارٹی کے قائدین کونسلروں۔یوتھ تنظیموں کے صدور ‘الکٹرانک میڈیا‘پرنٹ میڈیاصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جناب شیخ حسین ریجنل آرگناہزر مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس نظام آباد نے اس موقع پر کی گی اپنی تقریرمیں کہاکہ ہمارا ملک ہندوستان مختلف مذاہب‘ تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔ ہمارے ملک ہندوستان میں جہاں تمام مذاہب کے افراد مل جل کر زندگی گزارتے ہیں۔چند مٹھی بھرافراد اس گنگا جمنی تہذیب کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے پریس کلب کورٹلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے نازک حالات میں جبکہ فرقہ طاقتیں ذات پات مذاہب کے نام پر ملک کو کمزور کرنے پرتل ہو ئے ہیں۔
پریسں کلب کورٹلہ کی جانب سے عیدملاپ فرقہ وا روانہ اہم آہنگی پروگرام کا انعقاد کیا جانا قابل مبارکباد ہے۔ کے۔ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب بھائی چارگی امن وامان کی تعلیم دیتے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہاکہ فرقہ پرست عناصر جو ذات پات مذاہب کے نام پرملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انکی باتوں میں نہ آتے ہوے امن شانتی آپسی بھای چارگی سے زندگی گذارنے کو کہا۔عیدملاپ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے پریس کلب کورٹلہ کے ممبروں کو مبارکباددی۔
اس تقریب سے محمدایاز کمشنرمجلس بلدیہ کورٹلہ‘ محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال۔ڈاکٹرپربھاکر‘ پیٹا بھاسکر ڈسٹرکٹ قائد امبیڈکر یواجنا سنگم‘ چیناوشواناتھم ریاستی قاید سی۔پی۔ای۔پارٹی۔نائب صدور پریس کلب کورٹلہ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی جناب الیاس احمد خان نے مخاطب کیا۔
اس موقع پرپریس کلب کورٹلہ کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹیلہ کے وریا ساگر راو شیخ حسین ریجنل آرگناہزر مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹ۔نظام آباد محمدایاز کمشنرمجلس بلدیہ کورٹلہ۔ محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال کو شال اڑاھا کرتہنیت پیش کی گئی۔اررو صحافیوں کی جانب سے صدرپریس کلب کورٹلہ جناب جندراشیکھر کو شال اڑاھاکرتہنیت پیش کی گی