دوبیٹوں سمیت ماں کی کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:13؍اگسٹ
(زین نیوز)
جگتیال ضلع میں آج پیش آئے افسوسناک واقعہ میں ایک ماں نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ زرعی باولی میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کےجگتیال ضلع کے رائیکل منڈل میں کسٹم پیٹ موضع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رائیکل منڈل میں کشٹم پیٹ موضع سے تعلق رکھنےوالی 28؍سالہ لاونیا اپنے دونوں بیٹوں  9 سالہ گنیش اور 7 سالہ ہرش وردھن کے ساتھ زرعی باولی میں چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے لاونیا اور گنیش دنوں پانی میں غرق ہونے سے موت واقع ہوگئی

جبکہ چھوٹا بیٹا ہرش وردھن کنویں میں پائپ سے بندھی ہوئی رسی کی مدد سے اُوپر پہنچا او ر گھر کے دیگر افراد کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس کی وجہ سے ماں بیٹوں کی خودکشی کا واقعہ منظر عام پر آیا۔تاہم خودکشی کی وجوہات کا پتہ چل نہیں سکا۔

واقعہ کی اطلاع پر رائیکل منڈل سب انسپکٹر سریدھر ریڈی نے مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے افراد خاندان سے تفصیلات حاصل کیں

پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔خودکشی سے متعلق مزید تفصیلات ابھی معلومات آنی ہیں