کانگریس لیڈر پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا سخت جوابی حملہ
نئی دہلی :10؍اپریل
(اے ایم این ایس)
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے درمیان لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ ہفتہ کو راہول گاندھی نے مایاوتی کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے نہ تو یوپی میں اسمبلی الیکشن لڑا ہے اور نہ ہی دلتوں کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ اس پر بی ایس پی سپریمو نے کانگریس لیڈر پر سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس پارٹی شروع سے ہی مکروہ حربے اپنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وایناڈ کے ایم پی راہول گاندھی نے اسمبلی انتخابات کو لے کر بی ایس پی سپریمو مایاوتی پر کئی سوالیہ نشان اٹھائے تھے،
جس کے جواب میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل کھلے عام یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے یوپی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کرنے اور انہیں وزیر اعلی بنانے کی کانگریس کی پیشکش کو ٹھکر ادیا اس کا کوئی جواب نہیں دیا، یہ سراسر غلط ہے۔
Rahul Gandhi's allegations of BSP being afraid of BJP & that they asked us about the alliance & offered CM post to me & that I didn't respond is outrightly fallacious: BSP chief Mayawati pic.twitter.com/dfhIeeZs7E
— ANI (@ANI) April 10, 2022
مایاوتی نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی کے بیان میں ذات پات کی ذہنیت ہے راہل گاندھی کے تبصرے دلتوں اور بی ایس پی کے تئیں ان کے کمتر جذبات اور بدتمیزی کو ظاہر کرتے ہیں ۔کانگریس نے دلتوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دلتوں کی ترقی کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا، صرف بڑے بڑے وعدے کرتی رہی۔
Congress leader Rahul Gandhi's comments show his inferior feelings and malevolence towards Dalits and the BSP: BSP chief Mayawati pic.twitter.com/tqg58rksDb
— ANI (@ANI) April 10, 2022
مایاوتی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کی فکر کرنے کے بجائے کانگریس کو اپنی فکر کرنی چاہئے۔ کانگریس لیڈر پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے یہاں تک کہا کہ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حالت بلی کے نوچنے جیسی ہو گئی ہے۔
ہفتہ کو دہلی میں ایک کتاب کی ریلیز کے دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ‘مایاوتی نے الیکشن نہیں لڑا۔ ہم نے مایاوتی کو پیغام دیا کہ اتحاد کریں اور وزیر اعلیٰ بنیں۔لیکن اس معاملہ پر انکا کوئی رد عمل نہیں تھاا س معاملہ پر انھوں نے کوئی بات نہیں کی۔ جنہوں نے اپنا خون پسینہ دیا اور اتر پردیش میں دلتوں کی آواز کو جگایا۔ آج مایاوتی کہتی ہیں کہ میں اس آواز کے لیے نہیں لڑوں گی۔