دہلی : زین نیوز ڈسک
ملک کی دارلحکومت دہلی میں ہوئے تشدد میں ملزم عمر خالد کے خلاف دہلی پولیس کی کرائم برانچ نےآج اپنی چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔دہلی پولیس کی جانب سے پیش کردہ تقریباً سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں عمر خالدپر کئی ایک سنگین الزامات عائد کیے گۓ ہیں دہلی پولیس نے عمر خالد پر دہلی میں فساد بھڑکانے ‘ مخالف ملک تقاریر کرنے جیسے الزامات عائد کیے ہیں چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )مخالف احتجاج کو بھڑکانے کے لئے اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعہ لوگو ں کو فساد کے لئے اکسایا۔اس دوران کئی ریاستوں کا دور بھی کیا ۔کرائم برانچ نے چارج شیٹ میں یہ بھی بتایا کہ عمر خالد نے شاہین باغ میں خالد سیفی‘ طاہر حسین کے ہمراہ تشدد کی سازش کے لئے ایک خفیہ میٹنگ کی تھی۔ دہلی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر کے سی اے اے مخالف احتجاج میں عمر خالد شریک ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن جن ریاستوں کا عمر خالد نے دورہ کیا ان کیآمدرفت اور قیام وطعام کے اخراجات کو مظاہرین کے ذریعہ برداشت کروایاگیا تھا۔
