بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا
نئی دہلی :14؍جنوری
(اے ایم این ایس)
جمعہ کو مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع پھول بازار میں ایک لاوارث بیاگ ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔اطلا ع کے ساتھ ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور نیشنل سیکوریٹی گارڈ س موقع پر پہنچ گئے۔ تفتیش کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ بیاگ میں بم موجودہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نےبتایا کہ لاوارث بیاگ کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ کال کے فوراً بعد دو فائر انجن، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئےاور بم کو ناکارہ بنادیا گیا وہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) تھا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انہیں صبح 10.30 بجے کے قریب بیاگ کی اطلاع ملی تھی
#UPDATE | The Bomb Disposal Squad of NSG prima facie finds chemical compounds like RDX and Ammonium Nitrate in the manufacture of IED recovered from Ghazipur: NSG Director General MA Ganapathy.
— ANI (@ANI) January 14, 2022
دہلی پولیس نے بعد میں کہاکہ "دہلی پولیس کے خصوصی سیل میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔” آئی ای ڈی لاوارث بیاگ کو ایک راہگیر نے دیکھا جس نے اس معاملے کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی۔
The weight of recovered IED recovered from Ghazipur was approximately 3 kg. NSG received information from Delhi Police around 11 am and the explosive was defused around 1.30 pm: NSG
Visuals of forensic team from the spot. pic.twitter.com/VBWvWVa15u
— ANI (@ANI) January 14, 2022
عہدیداروں نے بتایاکہ غیر سماجی عناصر یوم جمہوریہ سے پہلے خوف و ہراس پھیلا نا چاہتے ہیں