دہلی میں مسلم خاتون سب انسپکٹر کی عصمت ریزی قتل

تازہ خبر قومی

میڈیا حلقو ں کی خاموشی معنیٰ خیز
نئ دہلی:3؍ستمبر
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ملک کی دارلحکومت دہلی روزانہ عصمت دری کے واقعات کی خبروں کے حوالے سے بحث میں رہتا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دارلحکومت میں ہورہے سنگین واقعات کم نہیں ہورہے ہیں جبکہ دہلی کا لااینڈ آڈر ملک کی حکمران جماعت کے ہاتھ میں ہے۔

یہ سنگین واقعہ دہلی پولیس ڈیفنس میں سب انسپکٹر کے حیثیت سے خدمات انجام دینے والی 21 سالہ رابعہ سیفی( صبیحہ سیفی) کے ساتھ پیش آیا۔ 4 ماہ قبل ہی متاثرہ لڑکی نے پولیس میں خدمات انجام دینا شروع کیا تھا۔ سب کو انصاف دلانے کے ہروقت مباحثہ کے لئے تیار رہنے والا ملک کی میڈیا کا ایک بڑا حصہ متاثرہ لڑکی صبیحہ کے لئے خاموش ہے۔

سنگم وہار کی ساکن 21 سالہ صبیحہ صیفی کے ساتھ 27 اگست کو 4 افراد نے اجتماعی عصمت دری کرتے ہوئے درندوں نے لڑکی کے جسم کے نازک حصوں کو چاقو سے کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا۔

موصولہ معلومات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان انصاف کے لئے پولیس اور کلکٹر آفس پر بھی رجوع ہوئے لکن ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ اس اجتماعی زیادتی میں ظلم کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔

اس واقعہ کی خبریں سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی ملک کے مختلف مقامات پر صبیحہ سیفی کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام احتجاج کررہے ہیں۔