دینی تعلیم سے وابستگی ضروری

تازہ خبر تلنگانہ

ادارہ بیت المال میں نونہالوں کے لےء مفت مسای مکتب کا عملاآغاز

نظام آباد

پریس نوٹ
موجودہ دور میں مسلمان بچوں اوربچیوں کو دینی سے وابستہ کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے کرتے ہوے ادارہ بیت المال کے اطراف واکناف والوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے دین وایمان کی فکرکریں اور ادارہ کی خدمات سے استفادہ کریں جہاں ماہر اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کرتے ہوے تجوید کے ساتھ نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن اور حفظ کے علاوہ دین کی ابتدای بنیادی معلومات عوائد اخلاق اور روزمرہ کی مسنوں دعائیں احادیث مبارکہ کی عمدہ تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے

اس موقع پر مفتی عبدالمبین قاسمی سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی نے جامع ترین دعاء فرماکر مکتب کا آغاز کیا اورکہا کہ ادارہ بیت المال کے صدرجناب یحیی ظفر اور جملہ اراکین قابل مبارکباد ہیں

جنہوں نے نونہالان ملت کے لےء دینی تعلیم کاانتظام کیا اور اسباب فراہم کےء ہیں اب سرپرستوں کی ذمہ داری ہیکہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں

مولاناارشد علی قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ دنیاوی تعلیم ایک ضرورت ہے جس کو بقدرضرورت حاصل کرنا لازمی ہے لیکن دین کی ضروری بنیادی تعلیم مقصد ہے جس سے کسی بھی فردمسلم کو چھٹکارا نہیں ہے اس لےء ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے مکاتب سے فائدہ اٹھائیں

جناب یحیی ظفر نے علماء کرام کا شکریہ اداکرتے ہوے اپنا ہرممکنہ تعاون پیش کرنے کا تیقن دیتے ہوے مسلمانوں سے استفادہ کی اپیل کی
الحمدللہ پہلے دن جملہ دس طلباء نے داخلہ لیا اور تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے