’’ آپریشن چبوترہ‘‘کے تحت 20 نوجوانوں گرفتاری
جگتیال:22؍اگسٹ
(زین نیوز)
ضلع جگتیال پولیس کی جانب سے راتوں کو غیر ضروری گھومنے اور آوارہ گردی کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف’’ آپریشن چبوترہ‘‘ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ‘ گذشتہ رات جگتیال میں پولیس نے مختلف علاقوں میں رات دیر گئے چبوتروں پر بیٹھنے اور گھومنے والے 20 نوجونوں کو حراست میں لیتے ہوئے گاڑیاں ضبط کرلی اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اور انکے والدین کو طلب کرتے ہوئے آج کونسلنگ کی گئی بعد ازاں ان کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔
اس موقع جگتیال اسٹیشن ہاوز آفسر مسٹر کے کیشورنے کہاکہ کچھ نوجوان جو رات دیر گئےگروپس کی شکل میں نشہ کی حالت میں گاڑیوں پر گھوم کر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے اور دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اورکچھ نواجون گلیوں‘ چوراہوں‘ فٹ پاتھوں ‘ پر بیٹھ کر وقت گذاری کرتے ہوئے وقت ضائع کررہےہیں ا ن کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انھوں نے رات دیر گئے بلا ضرورت گھروں سے باہر گھومنے والوں کے خلاف ٹاون نیوسینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا۔
اس مہم میں جگتیال پولیس کے ہمراہ ٹرافک سب انسپکٹر ڈی ناوتا اور عملہ نے حصہ لیا۔