جئے پور:31؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
راجستھان ریاست کے ناگور کے شری بالاجی علاقہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ 11 افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ بیکانیر۔جودھ پور شاہراہ پر شری بالاجی مندر کے قریب پیش آیا ۔ بالاجی تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق منگل کی صبح ناگور میں ایک تیز رفتار ویان اور ٹرک میں زبردست تصادم ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور 7دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع پر پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کرزخمیوں کو نوکھا ، بیکانیر کے ایک اسپتال منتقل کرتے ہوئے راحت اور امدادی کام انجام دیا
تمام مہلوکین کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے گھٹیا تھا۔ رام دیوڑہ اور کرنی ماتا مندروں میں درشن کے بعدگھر لوٹ رہے تھے۔مہلوکین میں آٹھ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 12 سیٹوں والی کروزر ویان میں 18 افراد سوار تھے۔حادثہ اتنا بھیانک تھاکہ ویان کے پرخچے اڑگئے
Rajasthan | 11 people were killed after a cruiser collided with a truck in Nagaur today morning. 7 others were seriously injured and were shifted to a hospital in Nokha, Bikaner: SHO, Shri Balaji Police Station, Nagaur pic.twitter.com/7mXXMoUHyS
— ANI (@ANI) August 31, 2021
مرنے والوں کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے معاوضہ:
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک لاکھ روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کا سارا خرچہ اٹھائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پراپنے دکھ کا اظہار کیا
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ راجستھان کے ناگور میں خوفناک سڑک حادثہ بہت تکلیف دہ ہے۔ میں اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دکھ کا اظہار کیا۔
اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ناگور کے شری بالاجی علاقہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایم پی کو واپس آنے والے 11 یاتریوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندان سے میری تعزیت ہے