راجنا سرسلہ ضلع میں بلاک فنگس سے ہلچل

بین الریاستی تازہ خبر
  1. راجنا سرسلہ 16/ مئی
    (زین نیوز)
    ریاست تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک شخص کے بلاک (سیاہ) فنگس سے متاثر ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے
    تفصیلات کے مطابق راجنا سرسلہ ضلع کے چندوروتی منڈل میں ملیال موضع سے تعلق رکھنے والا سرکاری مدرس الم لنگیا کے بلاک فنگس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے

 

یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کو امن اور عزت کے ساتھ جینے کا موقع ملے
 بیت المقدس سب کے لیے باہمی بقاء کی جگہ بن سکے ۔  جوبائیڈن

 

بتایا جاتا ہے کہ 20 دن قبل متاثرہ شخص کورونا انفیکش سے بھی متاثر ہوا تھا اوردواخانے میں علاج اور واپسی کے بعد مکان میں رہائش پذیر تھا

دو دن قبل لنگیا چہرہ جسم اور گردن پر سوجن آنے کی  وجہ سے افراد خاندان نے عجلت میں کریم نگر کے ایک دواخانے میں منتقل کیا تھا

جہاں ڈاکٹروں مختلف طبی معائنوں کے بعد اس کو حیدرآباد کے کسی بڑے دواخانے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ۔