راجہ سسنگھ کی اسمبلی رکنیت سے برطرفی کے لئے اسپیکر اسمبلی کو تحریری گزارش کی جائے گی

تازہ خبر تلنگانہ
آرمور میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس سے ذمہ داران کا خطاب
آرمور : 29؍اگست
(حافظ جلال الدین)
آرمور میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس  28اگست 2022 مسجد رحمانیہ زراعت نگر آ منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ ملعون راجہ سسنگھ کی اسمبلی رکنیت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  RDOکے ذریعہ اسپیکر اسمبلی سے تحریری گزارش کی جائے گی اسی طرح  ایم آر اوکے ذریعہ الیکشن کمشنر کو بھی ایک مراسلہ ارسال کیا جائے گا
اس میٹنگ کا آغاز حافظ شیخ حبیب کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس موقع پر کل جماعتی قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے بد زبان لیڈر اور ایم ایل اے راجہ سنگھ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جو گستاخی کی ہے وہ انتہائی گھناؤنا جرم ہے اسکی اس غلیظ حرکت سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ۔
 مسلمان ہندوستان میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے جذبات کے اظہار کے لئے ہم احتجاج درج کروائیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اورملعون راجہ سسنگھ کی اسمبلی رکنیت سے  معطلی کے لئےاپنے اپنے حلقوں سے اسپیکر اسمبلی‘ الیکشن کمشنر کو ضلع کلکٹر‘ مقامی آرڈی او‘ ایم آر اوکے ذریعہ اور حکومت کو تحریری یاداشتیں روانہ کریں ۔
 مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے مگر حضور ؐ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابلِ برداشت ہے۔لہذاحکومت سے یہ مطالبہ کیا جائے کہ کسی بھی مذہبی شخصیات کی توہین و تمسخر کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لئے قانون سازی کی جائے۔ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لئے ضروری ہیکہ گندی ذہنیت رکھنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
اس اجلاس میں مولانا محمد کبیر الدین مظاہری( سیکرٹری جمعیۃ العلماء محمود مدنی) ،حافظ شیخ ابراہیم (صدر جمعیۃ العلماء ارشد مدنی) سید اکرام الدین مفتاحی (نائب صدر جمعیۃ العلماء ارشد مدنی و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی) عمر فاروق (سیکرٹری جمعیت اہلحدیث آرمور) آصف( صدر مرکزی کمیٹی پرکٹ) عثمان( خازن ذیلی کمیٹی مسجد رحمانیہ) عبدالجبار  (سابقہ امیر مقامی جماعت اسلامیآرمور)محمود علی ( کانگریس لیڈر) عمرعلی (سابقہ معتمد مرکزی کمیٹی آرمور) اور دیگر افراد شریک تھے