جگتیال 12؍جنوری
زین نیوز
رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راو ٔ کے ریمارکس کے بعد ہندو شدت پسند تنظیمیں اور رام بھکت احتجاج پر اتر آئے ہیں رکن اسمبلی کورٹلہ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ نہ دینے اپیل کی انھوں نےآج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام میں خو ف و دہشت ‘ اور انتشار پھیلاکررام مندر کے نام پر خیرات مانگتے ہوے نیا ڈرامہ ر چ رہی ہے انھوں نے کہا کہ اترپردیش کے رام کی ہمیں کیا ضرورت ہے کیا ہمارے پاس رام کی منادر نہیں ہیں انھوں نے یہ بھی کہاکہ کسی کے تلک لگانے سے کوئی رام بھکت نہیں ہوتا سب ہی رام کے بھکت ہیں اور انھوں نے کہاکہ جو بھی چندہ کے لئے آئے انھیں یہ کہیں کہیں کہ ہمارئے گاؤ ں میں ہی رام کی مندر تعمیر کرلیں گےاور ہمارے گاو ٔ ں میں ہی پوجا کرلیں گے۔ بی جے پی کے یہ سب ڈرامے بازیاں ہیں۔ جس کے بعد ہندو شدت پسندتنظیمیں اور رام بھکت احتجاج پر اتر آئے ہیں۔جگتیال ‘ کورٹلہ ‘ مٹ پلی کے علاوہ دیگر مقامات پر ہندو تنظیموں کے جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ کے بیان کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اطلاع ملی ہے کہ جگتیال ضلع کے مٹ پلی مستقر پربی جے پی اور ٹی آریس کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سےچوکسی اختیار کرتے ہوئے چوراہوں پر پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے اور پولیس کی گاڑیاں گشت کررہی ہیں
