Skip to content
بدھ, اپریل 29, 2026
Menu
  • Home

راہل گاندھی کے بعد کانگریس پارٹی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند

تازہ خبر قومی
12/08/202112/08/2021 زین نیوزLeave a Comment on راہل گاندھی کے بعد کانگریس پارٹی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند

ٹوئٹر مودی حکومت کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔کانگریس
نئی دہلی:21؍اگسٹ
(زین نیوز)
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کے بعد اب کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو کانگریس نے دعویٰ کیا کہ اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے ، لیکن ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

کانگریس نے کہا کہ جب ہمارے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہم خوفزدہ نہیں ہوئے تو اب ٹوئٹر ‘اکاؤنٹس بند کردینے سےکیساخوف ؟۔ ہم کانگریسی ہیں یہ عوام کا پیغام ہے ، ہم لڑیں گے ، ہم لڑتے رہیں گے۔ اگر زیادتی کا شکار لڑکی کے لیے انصاف حاصل کرنے کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے تو ہم اس جرم کو سو مرتبہ کریں گے۔ جئے ہند ۔ستیامیو جئےتے۔

حالیہ دنوں نے ٹوئٹر کی جانب سے راہل گاندھی کا ‘اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے نو سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کے سلسلے میں دہلی میںمتاثرہ کے خاندان سے ملاقات کی تھی اس میٹنگ کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا۔

راہول گاندھی کے ٹویٹ کے خلاف بچوں کے قومی کمیشن کی شکایت کے بعد ٹوئٹر نے نہ صرف راہل گاندھی کا ٹویٹ ہٹایا بلکہ عارضی طور پر ان کے اکاؤنٹ پر پابندی بھی لگا دی۔

ٹویٹر کے ذریعہ مودی حکومت پر روزانہ حملہ کرنے والے راہل گاندھی پابندی کی وجہ سے دو دن تک ٹویٹ نہیں کر سکے۔راہول گاندھی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن ، لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ مانیکم ٹیگور ، آسام انچارج اور سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کے علاوہ ان کانگریس رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی بند ہیں۔

مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بندکردیا گیا۔کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر مودی حکومت کے دباؤ میں کام کر رہا ہے

کانگریس کے سوشل میڈیا کے سربراہ روہن گپتا نے کہا کہ ٹوئٹر کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر پارٹی کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ٹویٹر حکومت کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ اس نے پہلے ہی پورے ہندوستان میں ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے 5000 اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم پر ٹوئٹر یا حکومت کا دباؤ نہیں چلے

Tagged congress-twitter-account-locked راہل گاندھی کے بعد کانگریس پارٹی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی بند

پوسٹوں کی نیویگیشن

جماعت اسلامی کی جانب سے عنقریب کونسلنگ سنٹرس کا قیام کریم نگر میں پوسٹر کی اجرائی
اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ سے وجے چوک تک مارچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

کیلنڈر

اپریل 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
« اکتوبر    
BlogMagazine | Theme: BlogMagazine by Dinesh Ghimire.