مشہور روحانی شخصیت، مذہبی رہنما ‘افغان شہری‘خواجہ ظریف بابا چشتی کو مہاراشٹر میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

تازہ خبر جرائم حادثات عالمی

ممبئی: 6؍جولائی
(زیڈ ایم این ایس)
افغانستان سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ مشہور روحانی شخصیت، مذہبی رہنما اور افغانستان کے شہر ہرات کے شہری‘ سید ظریف مودود چشتی المعروف صوفی بابا جنھیں صوفی بابا کے نام سے جاننے جاتے ہے کو مہاراشٹر کے شہر ناسک میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں سر میں گولی لگی جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

پولیس نے متوفی کی شناخت کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے مسلم روحانی پیشوا کا تعلق افغانستان سے ہے۔ بتایا گیا کہ حملہ آور قتل کے بعد روحانی پیشوا کی ایس یو وی کار لے کر فرار ہو گئے۔حملہ آوروں نے ظریف چشتی بابا کو پیشانی میں آتشیں اسلحہ سے گولی ماری جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بنیادی ملزم ان کا ڈرائیور ہے۔پولیس کے مطابق، سید طریف بابا چشتی کئی سالوں سے ناسک کے ییولا ٹاؤن میں مقیم تھے اور اس قتل کا کوئی مذہبی مقصد نہیں تھا۔ پولیس افسر سچن پاٹل کے مطابق، عینی شاہدین نے سید چشتی کے ڈرائیور کی شناخت کی۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ واقعہ شام کے وقت ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور یوالا ٹاؤن کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں ایک کھلے پلاٹ پر پیش آیا۔۔پولیس کو شبہ ہے کہ صوفی باباکو زمین کے ایک پلاٹ کے معاملے میں قتل کیا گیا ہو جوانھوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے حاصل کی تھی، کیونکہ وہ افغانستان کے شہری ہونے کی وجہ سے ملک میں زمین نہیں خرید سکتے تھے

پولیس افسر کے مطابق متوفی کی شناخت خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی ہے، جو یولا میں صوفی بابا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور صوفی بابا کو اپنی ایس یو وی گاڑی میں قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

یولا پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فوری طور پر قتل کے پیچھے ممکنہ محرکات کا پتہ نہیں ہو سکا۔