رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کو قتل کی کوشش۔ ملزم سے بندوق اور چاقو برآمد

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد: 2؍اگسٹ
(زین نیوز)
نظام آباد ضلع آرمور حلقہ کے رکن اسمبلی و پی یو سی چئیرمین مسٹر جیون ریڈی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایم ایل اے کے سیکوریٹی عملہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی
جب انہوں نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 کے ویموری این کلیو میں جیون ریڈی کے گھر کے قریب ایک شخص کو مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس چند ہی لمحوں میں وہاں پہنچ گئی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا۔رکن اسمبلی جیون ریڈی کے مکان پر قاتلانہ حملہ کی کوشش سے علاقہ میں کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔
بنجارہ ہلز پولیس نے ملزم کی شناخت مکلور منڈل کے کلیڈا موضع کے سرپنچ کے شوہر پرساد گوڑ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے پرساد گوڈ سے ایک بندوق اور ایک چاقو برآمد کیا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے اسٹیشن لے گئی۔
ایسا لگتا ہے کہ پرساد گوڑ نے اپنی بڑی بیوی لاونیا کو سرپنچ کے عہدے سے رکن اسمبلی نےمعطل کر وانے پر رنجش رکھ کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بنجارہ ہلز پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم سے مکمل تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی تمام تفصیلات سامنے آئیں گی۔
بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی جیون ریڈی اور سابق سرپنچ لاونیا کے شوہر پرساد گوڑ کے درمیان اختلافات تھے اور سرپنچ نے کئی دفعہ رکن اسمبلی کے خلاف سوشل میڈیاپر بیانات جاری کیے تھے۔ پرساد گوڑ کی بیوی جو کلیڈا کی سرپنچ تھی کچھ تنازعات کے بعد عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا.
جس کے بعد رکن اسمبلی اور سرپنچ کے سوہر پرساد گوڑ کے درمیان نفرت اور اختلافات بڑھ گئے تھے۔ جس کے بعد سے پرساد گوڑ نے کھل کر رکن اسمبلی و پی یو سی چیئرمین جیون ریڈی   کی مخالفت شروع کی تھی اور کئی بار انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا پولیس کی جانب سے مکمل کی تحقیقات کے بعد ہی تفصیلات سامنے آسکتی ہیں۔