آرمور 24/ دسمبر
نمائندہ خصوصی
آرمور ۔ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے آج آرمور کا دورہ کیا اور نمستے نواناتھ پورم (آرمور ) کے پروگرام کے تحت وارڈ نمبر 23 میں پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام کے مختلف مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے عوامی قائدین مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کے ہمراہ وارڈ میں پیدل دورہ کیا اور گھر گھر جا کر مقامی افراد سے بات چیت کرتے ہوئے مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کی موقع پر موجود میونسپل چیرپرسن ونیتا پنڈت پون اور کمشنر بلدیہ شیلجا کو مختلف ہدایات کرتے ہوئے فوری عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے اور صاف صفائی کی طرف توجہ دلائی۔ اسکے علاوہ رکن اسمبلی آرمور نے کونسلرس کو متعلقہ وارڈوں میں عوام کے مسائل جانتے ہوئے حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیرپرسن ونیتا پنڈت پون، وائس چیرمین شیخ منو، مقامی کونسلر لاونیا ایپا سینو، کونسلرس عبدالرحمن، محمد امتیاز، سید فیاض، نرسا ریڈی، رنگنا، ٹی آر ایس قائدین پنڈت پون، پنڈت پریم، محمد شاکر، محمد عادل کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔
