رکن کونسل کویتا کا ایک مرتبہ پھر فراخ دلی کا مظاہرہ

بین الریاستی تازہ خبر

جسمانی معذورین میں اسکوٹرس کی تقسیم انسانیت نوازی اور ہمدردی پر استفادہ کنندگان کا اظہار تشکر
حیدرآباد۔ 22؍ مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی دختر و رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ایک مرتبہ پھر انسانیت نوازی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسمانی طور پر معذور افراد میں تین پہیہ اسکوٹرس تقسیم کئے۔
رکن کونسل جو اپنی انسانی ہمدردی کیلئے جانی جاتی ہیں نے متعدد مرتبہ مصائب میں پھنسے افراد کیلئے اپنا دست دراز کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے موقع پر ریاست میں پھنسے مہاجر مزدوروں کے مسائل ہوں یا سماجی طور پر پچھڑے اور معذور افراد کا مسئلہ ہو۔ کویتا نے اپنے آپ کو ان کی مدد کیلئے ہمیشہ دستیاب رکھا۔

 

رکن کونسل کویتا جو سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور خود اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ مینٹین کرتی ہیں نے ریاست کے مختلف علاقوں سے معذورین کی جانب سے مصائب اور موٹر سیکل کی ضرورت کی درخواستوں کی حصول یابی پر انہیں مثبت جواب دیا اور آج ان افراد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں تین پہیہ موٹر سیکلس حوالے کئے۔

موٹر سیکلس حاصل کرنے معذورین میں ایک شخص سرینواس ہے جو کریم نگر کے کورم پلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک سڑک حادثہ میں ان کی پھنسلیوں میں زخم آئے اور وہ اب برابر حمل و نقل سے قاصر ہیں اور وہیل چیر پر ہیں۔
وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دشوار کن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے رکن کونسل کو سرینواس کے مصائب کی جانب توجہ دلائی اور سرینواس کیلئے تین پہیہ موٹر سیکل کی درخواست کی جس پر رکن کونسل نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

اسی طرح کویتا نے ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے جسمانی معذور شخص اوما مہیش کیلئے بھی اپنا دست دراز کیا اور ان سے بھی اپنی قیام گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے آج تین پہیہ موٹر سیکل حوالے کی۔ کویتا نے کہا کہ ان کی معذوری ان کے خوابوں کی تکمیل میں حائل نہ ہوں ‘ یہ ان کی خواہش ہے۔

 

انہوں نے اس خدمت کا موقع فراہم کرنے پر سرینواس اور اوما کا شکریہ بھی ادا کیا۔ رکن کونسل کویتا کی اس مدد پر موٹر سیکل حاصل کرنے والے تینوں معذورین نے رکن کونسل سے اظہار تشکر کیا ۔

واضح رہے کہ رکن کونسل کویتا نے پچھلے ہفتہ اپنی سالگرہ تقریب بھی نہایت سادگی سے منائی۔ انہوں نے اپنے حامیوں اور پارٹی ہمدروں سے درخواست کی تھی کہ وہ سالگرہ تقاریب کا جشن منانے کے بجائے طلباء و معذورین پر توجہہ دیں۔
کویتا جو سماجی تنظیم تلنگانہ جاگرتی کی صدر بھی ہیں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر تنظیم کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر 30 طالبات میں بائی سیکلس تقسیم کئے تھے اور 6 جسمانی معذورین میں تین پہیہ موٹر سیکلس تقسیم کئے تھے۔