حیدرآباد28؍جنوری
زین نیوز
ریاستی ہائی کورٹ میں آج ریاست میں بچوں کےلاپتہ ہونے اور جسم فروشی کے واقعات کے ضمن میں مقدمات پر آج سماعت ہوئی عدالت عظمی ٰ نے کہاکہ لاپتہ ہونے والےبچوں کی تلاش کے لئے جدید ٹکنالوجی کااستعمال کیا جائےاور ہدایت دی کہ بچوں کے چہرے کے تاثرات کا پتہ لگانے والی ٹکنالوجی کو استعمال میں لایا جائےساتھ ہی ساتھ بچوں کے لاپتہ ہونے کی تفصیلات تمام ریاستوں کے ساتھ شیئر کی جائیں۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔بچوں کی لاپتہ ہونے کے معاملات میں ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو سوموٹو کےتحت جو اب دہندگان کے طور پر شامل کیا ہے ۔وہیں اضلاع میں چلڈرن ویلفیئر کمیٹیاں تشکیل دینے میں تاخیرپر ہائی کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اندرون دوہفتہ 33 ڈسٹرکٹ چلڈرن ویلفیئر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔اس مقدمے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے
