ریلائنس گروپ کے مالک مکیش امبانی کے پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی

تازہ خبر تلنگانہ
 ایک شخص گرفتار
ممبئی:15؍اگست
(زیڈ این ایم ایس)
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے اہل خانہ کو فون کال پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹھ بار کال کی گئی۔ اطلاعات کے مطابقفون کرنے والے نے تین گھنٹے میں اس کے پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ اس معاملے میں دہیسر علاقے سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ ممبئی پولیس نے فوری طور پر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اس سلسلے میں ڈی بی مارگ پولیس اسٹیشن میں باضابطہ رپورٹ درج کرائی ہے۔ ممبئی کے ڈی بی مارگ اسٹیشن کی پولیس نے ان کالوں کی تصدیق شروع کردی ہے۔ ممبئی اور کرائم برانچ تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
مکیش امبانی کو یہ دھمکی آمیز فون کال ریلائنس فاؤنڈیشن کے ہسپتال کے ڈسپلے نمبر پر نامعلوم نمبر سے کی گئی ہے۔ اس میں مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو دھمکی دی گئی ہے۔
وہ فون کال پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی کو دیکھنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ، وہ فون کال پر این آئی اے، اے ٹی ایس، ممبئی پولیس کو گالی دے رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپتال میں کل آٹھ کالیں کی گئیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل منسکھ ہرن کیس میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔”کال موصول ہونے کے بعد، ہم نے ممبئی پولیس کو مطلع کیا۔ ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی گئی۔ ملزم کو دہیسر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
گرفتار ملزم ذہنی طور پر عارضہ کا شکار ہے، سخت سیکوریٹی
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں فون کرنے والا ذہنی عارضہ کا شکار معلوم ہوتا ہے۔ تاہم اس سے ابھی تفصیلی پوچھ گچھ باقی ہے۔ اس سے پہلے جیسے ہی امبانی کو دھمکی کی شکایت موصول ہوئی تھی ممبئی پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ پولیس کمشنر کو بھی اس معاملے کی اطلاع دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی امبانی خاندان اور اینٹیلیا کی سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے