زیڈ آر یس این پی ایل T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ماہ جنوری سے آغاز

تازہ خبر تلنگانہ فلمی

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے آج سے رجسٹریشن کی رہے گی سہولت
نظام آباد. 20/ڈسمبر
(پریس نوٹ)

سرزمین نظام آباد بودھن روڈ پر واقع وسیع و عریض میدان شلیجہ گراونڈ میں جنوری کےپہلے ہفتے میں زیڈ آر ایس نظام آباد پریمیر لیگ .T.20 – کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے. اس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس تاریخی طور پر شہر میں پہلی مرتبہ اگلے ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں اس طرح کا ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جارہاہے

. اور اس زیڈ آر ایس این پی ایل T.20-ٹورنامنٹ کی خصوصیت کا انھوں نے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں نظام آباد ضلع سے کئی نامور ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں بمپر پرائز مین آف دی سیریز ٹیم کیلئے الکٹرانک اسکوٹی رکھی گئی ہے وہی ونر پرائز دیڑھ لاکھ روپے اور رنر پرائز 75-ہزار روپے کے علاوہ فاینل میچ میں 5-ہزار روپے. مین آف دی میچ کیلئے 2-ہزار روپے رکھے گئے ہیں

. مزید ٹورنامنٹ کے منتظمین نے تمام ایسے کھلاڑی اور کرکٹ ٹیمیں جو اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں ان تمام سے آج ہی سے شروع ہونے والے رجسٹریشن کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا. انھوں نے بتایا کہ تمام خواہش مند کھلاڑی اور ٹیمیں این پی ایل رجسٹریشن نمبر 484/2021-کے ذریعے اپنا رجسٹریشن. آر اے بلڈر کے آفس واقع مالا پلی چوراہا روبرو چار بھائی پٹرول پمپ بودھن نظام آباد پر آج سے ہی اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 /ڈسمبر مقرر کی گئی ہے اس سے قبل تمام کھلاڑی اور ٹیمیں اپنا رجسٹریشن کرالیں. انھوں نے بتایا کہ مزید تفصیلات و جانکاری حاصل کرنے کے لیے محمد صدیق پروپرائٹر آر اے بلڈر سے فون نمبر 7095381777-پر بھی ربط پیدا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے