سابق ایم پی وآر جے ڈی کے دبنگ لیڈر شہاب الدین کا کورونا سے انتقال

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:یکم؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کا ہفتہ کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔
شہاب الدین کی موت کے بارے میںصبح سے کافی قیاس آرائیاں جاری تھیں فیس بک اور ٹوئٹر پر انتقال سے متعلق جو پوسٹ کی گئی تھیں ان تمام ٹویٹس کو حذف کردیا گیا تھا
اور نیوز ایجنسی اے این آئی نے بھی اپنے ٹویٹ کوٹویٹ حذف کردیا اور لکھا کہ یہ ٹویٹ افراد خاندان اور آر جے ڈی کے ترجمان کی وضاحت پر کیا گیا ہے

تاہم پی ٹی آئی کے مطابق جیل انتظامیہ اور ڈی جی سندیپ گوئل نے شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی ہے‘ انھوںنے بتایاکہ شہاب الدین کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی۔

آر جے ڈی کے میڈیا انچارج و رہنما پپو یادو نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اس خبر کو درست بتایا ہے ، جس کے بعد یہ خبر آگ پر آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر قتل کے سنگین معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے ۔

معلومات کے مطابق21 اپریل کو ، وہ تہاڑ کے کورونا میں متاثر ہوئے تھے ، جیل میں اب تک قریب 90 قیدی اور عملہ کارونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان قیدیوں میں سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور باہوبلی شہاب الدین کو بھی کورونا سے متاثر تھے

پارٹی لیڈر تجسوی یادو نے شہاب الدین کی موت پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’ سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے بے وقت موت کی خبر افسوسناک ہے ۔خدا ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، سوگوار خاندان اور بہی خواہوں کوصبر جمیل عطا کرے