سابق وزیرایٹالہ راجندر اوردیگرقائدین کی 14؍جون کو بی جے پی میں شمولیت

بین الریاستی تازہ خبر

شامل ہونے والوں میں ایک سابق رکن اسمبلی اورسابق زیڈ پی چیئر پرسن شامل
حیدرآباد: 10؍جون
(زین نیوز)
سابق وزیر ایٹالہ راجندر بی جے پی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں اسکے لئے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایٹالہ راجند 14 تاریخ کو بی جے پی کا کھنڈوا پہن لیں گےوہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

ایٹالہ راجندر کے ہمراہ سابق ایم ایل اے رویندر ریڈی ‘کریم نگرسابق ضلع پریشد چیئرپرسن مسز تولہ اُوما‘ بھی بھگوا کھنڈوا پہنیں گی ۔ صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے نے خود پارٹی میٹنگ میں اس معاملے کی وضاحت کی جمعرات کو حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں بی جے پی کے ریاستی امور کے انچارج ترن چوگ کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت اور تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط و مستحکم کرنے جیسے اُمورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ مسٹر بنڈی سنجے نے کہاکہ ایٹالہ راجندر اس ما ہ کی14؍کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔تاہم اسے قبل یہ افواہیں گشت کررہی تھیں کہ ایٹالہ راجندر دہلی پہنچ کر جے پی نڈا کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ایٹالہ راجندر کی بی جے پی کی شمولیت کولیکر صدر تلنگانہ بنڈی سنجے کی جانب سے وضاحت پر افواہیں کا بازار اختتام کو پہنچا۔واضح رہے کہ سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی کابینہ سے برطرفی کے بعد بی جے پی میں شمولیت کی اطلاعات کے ساتھ ہی بی جے پی کے بعض گوشوں کی جانب سے مخالفت اور ناراضگی کا اظہار کیاگیا تھا۔بی جے پی کے سینئر قائد ویریش لنگم اور پدی ریڈی نے راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کا ناراضگی اظہارکیا تھا

تاہم بی جے پی قائد ویویک کے فارم ہاؤز پر بعض قائدین نے راجندر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں انہیں بی جے پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔ بی جے پی کے ریاستی امور کے انچارج ترن چوگ کے زیر صدارت اجلاس میں ایٹالہ راجندر کی بی جےپی میں شمولیت کو لیکر حتمی فیصلہ لیا گیاہے