سابق وزیرو بی جے پی قائد ایٹالہ راجندر علیل۔نمس ہاسپٹل میں شریک

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:31؍جولائی
(زین نیوز)
سابق وزیر و بی جے پی لیڈرایٹالہ راجندر علیل ہو گئے ہیں اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں گذشتہ رات عجلت میں نمس ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا

جس کی وجہ سے حضورآباد حلقہ اسمبلی میں ایٹالہ راجندر کی جانب سے شروع کردہ پدیاترا عارضی طور پر روک دی گئی ہے ‘ سابق رکن اسمبلی مسٹر اینگو رویندر ریڈی نے بتایاکہ ایٹا لہ کے صحت یاب ہونے تک پدیاترا روک دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے

حضورآباد حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ایٹالہ راجندر نے ‘پرجا دیوینا یاترا’کے نام سے پدیاترا کا آغاز کیا تھا ان کی پدیاترا 23 دن تک جاری رہے گی جو 107 گرام پنچایتوں کے حدود میں شامل 127 گاؤں کا احاطہ کرے گی اور ایٹالہ راجندر 270 کلو میٹر تک پدیاترا کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کریں گے۔اس ماہ کی 19؍کو کملا پور منڈل سے پدیاترا کا آغاز ہوا تھا جو222 کلومیٹر تک جاری رہی۔

 

پدیاترا کے آغاز سے ایٹالہ حضورآباد حلقہ اسمبلی میں وہ بلاتکان یاترا کررہے تھے اسی دورا ن اچانک انکی طبیعت بگڑ گئی۔بی جے پی قائدین کے مطابق ایٹالہ راجندر کی مسلسل پدیاترا کی وجہ سے ایٹالہ کو تیز بخار ‘ ٹانگوں میں درد ‘  بی پی لیول 60/90ہوگیا او ر ان کا شوگر 265 ہو گیاتھا اور اکسیجن لیول بھی گرنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انھیں حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے

ایٹالہ کے حامیوں کا یہ بھی کہنا تھاکہ دھوپ اور بارش کی پروا ہ کیے بغیر ایٹالہ نے پدایاترا جاری رکھی تھی۔وینکا ونکا منڈل کے کونڈا پاکا موضع میں پدیاترا میں حصہ لینے کے بعد دوپہر کے کھانے کے بعد ایٹالہ بہت سست ہوگئے تھےڈاکٹروں کی ہدایت پر حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے
ایسا لگتا ہے کہ ایٹالہ راجندر کے علیل ہونے کے بعد انکی اہلیہ جمنا ایٹالہ راجندر کی پدایاترا جاری رکھے گی

 

یہ بھی پڑھی ❇️ 19؍خواتین کا قتـــــل کرنے والا شاطر جوڑا گرفتــــــار 🔸 تفتش میں حیران کردینے والے انکشافات

 

ایٹالہ راجندر نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا کہ جو انکے ساتھ پدیاترا میں 222  کلومیٹر ہر لمہ قدم بہ قدم شامل رہے انھوں نےکہاکہ غیر متوقع طور پر اچانک علیل ہونے کہ وجہ سے کئی ایک اقداما ت رک گئے ہیں اور یاترا کو عارضی طو ر پر روکنا پڑ رہا ہےصحتیابی کے ساتھ ہی دوبارہ پدیاترا کا اغاز کیا جائیگاجہاں سے یاترا رک گئی تھی وہا ں سے دوبارہ اغاز ہوگا