ساوتھ زون شوٹنگ چمپئن شپ رائفل اینڈ پستول مقابلوں میں فرزند جگتیال کا بہترین مظاہرہ

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال: 17؍ مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شہر کے ایک ہونہار سپوت نے چنیائی میں منعقدہ ساوتھ زون شوٹنگ چمپئن شب رائفل اینڈ پستول مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے اپنی قابلیت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ اسکو رکیا اور آل انڈیا نیشنل شوٹنگ چمپئن شب جو پھوپال میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا۔

12 ساوتھ زون شوٹنگ چمپئن شب رائفل اینڈ پستول مقابلوں کا سات ریاستوں  کا چینائی میں انعقاد عمل میں آیا اس چمپئن میں شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والے خواجہ مبشر علی طارق فرزند خواجہ محبوب علی صادق‘ نبیرہ خواجہ رحمت علی صاحب مرحوم موظف محکمہ سمکیات‘اور خواجہ لیاقت علی محسن ٹی آر ایس اقلیتی قائد و خواجہ ضمیرعلی عدنان اسٹاف رپورٹر صحافی دکن کے بھتیجے ہوتے ہیں نے مقابلوں میں حصہ لیکر بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ٹاپ اسکور کیا

چمپئن شپ میں  تلنگانہ بہت سارے کھلاڑیوں نے حصہ لیا فائنل کے لئے صرف تین کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا جس میں مبشر علی طارق نے ٹاپ اسکور 567/600 کرتے ہوئے اپنے بہترین کھیل مظاہرہ  کرتے ہوئے ساوتھ زون میں پانچواں اور تلنگانہ میں آٹھواں مقام حاصل کیا

‘خواجہ مبشر علی کے ایک اعزازمیں ٹی آر ایس مائیناریٹی سیل جگتیال کی جانب سے  دفتر مون ٹراویلس جگتیال میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا
اس موقع پرمیناریٹی سیل کے صدر عبدالقادر مجاہد سابق بلدیہ چیئرپرسن جی آر دیسائی صدر مسلم کمیٹی میر کاظم علی جنرل سکریٹری شعیب الحق طالب کواپشن ممبر ریاض ماما محمود علی افسر باسط خان ‘محمد سلام صلاح الدین منا محمد عادل پٹیل اور دیگر نے شال پوشی وگل پوشی کی اور نیک تمنائیں پیش کیں

آئند دنوں میں آل انڈیا نیشنل شوٹنگ چمپئن شب جو 14 اپریل کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقدہونگے بہتر کھیل کے مظاہرہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔