سدی پیٹ : 19/ ستمبر
( زین نیوز)
ضلع سدی پیٹ کے سریسینا گنڈلہ کنڈہ پاکا کے جپتی ناچارام کے مضافات میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کنویں میں جاگریپولیس عہدیداروں کے مطابق کار میں تین افراد سوار تھے جن میں سے دو لوگوں کوبچالیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کار میں ہی رہ گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں انجام دیں اور کرین کی مدد سے کار کو نکالنے میں لگے ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ کنڈہ پاکا اسٹیج کے پاس ٹہرے ہوئے رشتہ داروں کو مکان لانے سریسینا گنڈلہ سے تعلق رکھنے والے وینکٹ سوامی اپنے دو بہنوائی کنکایا اور یادا گیری کے ہمراہ نکلے تھے ۔
کنڈہ پاکا جانے کے دوران تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے واقع ایک کنویں کار میں جا گر پڑی۔پولیس کے مطابق کار میں سوار دو افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے جبکہ سورم پلی سے تعلق رکھنے والے 42 /سالہ یادگیری کی موت واقع ہوگئی۔تاہم کنکایا اور سوامی پچھلی طرف کی کھڑکیوں کو توڑ کر کار سے باہر آئے۔ ان کی چیخیں سن کر ایک شخص سیتھا کنکایا نے انہیں بچایا۔ پولیس کی جانب سے کار اور نعش کو بار نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
کنویں میں جھاڑیاں ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں دقت پیش آرہی ہے۔سدی پیٹ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا اور نعش کوبغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔کنویں میں کار کے گرجانے اور یادگری کی موت سے افراد خاندان میں ماتم کا ماحول چھا گیا ہےوہیں اس وقع پر موضع سورم پلی کی عوام بھی افسوس کا اظہار کررہی ہے۔