جگتیال ضلع کے اردومیڈیم اسکول کا معائنہ کانگریس ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کار یمارک
جگتیال:2؍اگسٹ
(عمران زین)
حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل و کانگر یس کے سینئر قائد مسٹر ٹی جیون ریڈی نے آج امین آباد کا دورہ کرتے ہوے اردو میڈیم اسکول کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے اسکول میں در پیش مسائل اور درکار سہولتوں سے اگاہی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ 09-2004 کے درمیان انہوں نے ایک خصوصی پہل کی اور محله ا مین آباد ایک اردو میڈیم اسکول سمیت 8 اردو میڈیم اسکول کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ محله امین آباد کی آبادی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اسکول میں تعلیم حاصل کر میں لیکن موجودہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث مناسب سہولتوں کے نہ ہونے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اسکول میں 58 طلبا کے لیے صرف ایک ٹیچر ہے، اسکول عمارت کی کمپاونڈ وال کی منظوری دلوانے کا تیقن دیا ۔
انہوں نے کہا کہ جگتیال کے تمام اردو میڈیم اسکول میں در پیش مسائل اور در کار سہولتوں سے محکمہ تعلیمات کے عہد یداروں اور ضلع کلکٹر کو واقف کروائیں گے۔اسی طرح وارڈ نمبر 1 میں گاندھی نگر ہائی اسکول میں صرف 2 کمرے ہیں ٹھیک ہیں
جبکہ دیگر کمرے خستہ حال ہیں جس کی وجہ سے اولیائے طلبا اپنے بچوں کو خانگی مدارس میں بھیج رہے ہیں۔اس وقت اسکول میں طلبا کی تعداد ہے۔ ہمارا گاوں مدرسہ ہمارا مدرسہ میں شامل نہیں کیا گیا اگر اسکول کی عمارت تعمیر کر کے سہولیات فراہم کی جائیں تو بچوں کے بڑھنے نے کا امکان ہے۔
اس پر ضلع کلکٹر جگتیال توجہ دیتے ہوۓ مناسب کارروائی کر میں تو مناسب رہے گا۔ ان کیمراہ سابق صدرنشین بلدی مسز وجے لکشمی دیویندر ریڈی ۔ سابق کونسلر اے ۔ سریتا۔ مقامی امین آباد قائد ین تاج الدین، عرفان، رفیق، احمد، پاس 12 ویں وارڈ کے کونسلر جیون ، لیڈر بولی شیکھر ، مقامی وارڈ لیڈر پولا گھو وردھر، انیل، شیو کرشنا ہاتھ ممبران راجیش، مادھو، روی شیکھر ، اروند اور دیگر نے شرکت کی ۔