سرکاری دواخانے کی پانچ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی۔

بین الریاستی تازہ خبر

خودکشی کرنے والا کا سرکاری دواخانے سے کوئی تعلق نہیں ضلع کلکٹر نظام آباد
نظام آباد:26؍اپریل
(زین نیوز ڈا ٹ نیٹ)
ضلع نظام آبا دکے ہیڈ کوارٹرسرکاری دواخانہ میں ایک مریض ہاسپٹل کی 5ویں منزل سے چھلانگ لگاکر اپنی جان دیدی۔ تفصیلات کے بموجب25؍ اپریل کو ایک شخص سرکاری دواخانہ نظام آبادمیں علاج کی غرض سے رجوع ہوا بعدازاں اُسے کورونا پازیٹو آیا ۔

یہ شخص احساس کمتری کا شکار ہوکر سرکار ی دواخانہ کی 5ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ اس مو قع پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے بتایاکہ خودکشی کرنے والے شخص کا سرکاری ہاسپٹل نظام آباد کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والا سرکاری ہاسپٹل کا مریض ہونے کام محکمہ صحت کے عہدیداروں کو گمراہ کیاجارہا ہے اگرچیکہ اس شخص کا سرکاری ہاسپٹل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خودکشی کرنے والے کوویڈ مرض کو دی گئی رپورٹ کے مطابق صاف صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کی 25 ؍ اپریل کو کورونا مثبت پائے جانے کی رپورٹ سرکاری ہاسپٹل نظام آباد کی ہے۔

ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے ایک بیان میںصاف طور پر کہا ہے کہ سرکاری اسپتال میں غیرمتعلقہ شخص نے ایک عمارت سے کود کر خودکشی کرلی اور وہ اسپتال کا مریض نہیں تھا۔ محکمہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
متوفی کی مدک پلی کے حسین ولد نارائینہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو اس ماہ25 ؍ کو علاج کروانے کی غرض سے نظام آباد سرکاری دواخانے شریک ہوا تھا

لہذا ضلع کلکٹر نظام آباد سے عوام کا مطالبہ ہے کہ وہ حقائق جانتے ہوئے اس واقعہ کی جامع تحقیقات کروائی