سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کےآغاز کے لئے تیاریوں کو قطعیت دینے کی ہدایت۔ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد21؍جنوری
زین نیوز
ریاستی وزیر برائے محکمہ تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کوویڈ -19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل آوی کرتے ہوئے ریاست میں موجود خانگی و سرکاری مدارس آغاز سے متعلق ہدایات جاری کی جائے۔وزیر اعلی ٰکے چندرشیکھر راؤ کی جانب سےفروری 2021 سے تعلیمی اداروں کے آغاز کی ہدایت کے پیش نظر انھوں نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ آج اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے تاکید کی کہ ریست مین موجود تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کے افتتاح کیلئے عہدیداران ، اساتذہ اور خانگی ادارہ جات کے منتظمین جاریہ ماہ کی 25 تاریخ تک تمام تیاریوں کی تکمیل کرلیں ۔جماعت نہم سے آگے کی جماعتوں کیلئے تعلیم کے آغآز کیلئے متعلقہ لائحہ عمل کو تیار کرتے ہوئے حکومت کو بتاریخ 20/جنوری2021 تک تفصیلات کو پیش کیا جائے۔انھوں نے واضح کیا کہ اقامتی تعلیمی اداروں و دیگر تعلیمی اداروں میں صورتحال کا جائزہ کیلئے اضلاع کے کلکٹروں کوہدایت دی گئی ہے۔مدارس میں دوپہر کے کھانے کیلئےکے انتظام کیلئے چاول ،دال اور دیگر سہولیات کی فراہمی اضلاع کے کلکٹروں کی جانب سے کی جائیگی۔محکمہ تعلیم کے عہدیداران مدارس کا راست طور پر معائنہ کرتے ہوئے انکے آغاز کیلئے ضروری اقدامات کو روبہ عمل لائیں ۔مختلف فلاحی محکمہ جات کی جانب سے چلائے جارہے اسکولوں اور کلاجوں کے آغاز کیلئے بھی جاریہ ماہ کی 18 تاریخ کو متعلقہ محکمہ جات کے وزراء کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔حکومت کے احکامات کے مطابق خانگی تعلیمی اداروں کے آغا ز کیلئے بھی خانگی انتظامیہ کے ذمہدارونکے ساتھ بتاریخ 19/جنوری/ 2020 کو اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔جماعت نہم ، دہم اور انٹرمیڈیٹ،ڈگری اور پیشہ وارانہ کورسیس سے متعلقہ جاریہ تعلیمی سال کے کینلڈر کو جاری کرنے کی ریاستی وزیر تعلیم نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔اس اجلاس میں اسپیشل چیف سیکریٹری رام چندرن ،کمشنر برائے پیشہ وارانہ تعلیم نوین مٹھل ،عمر جلیل ،دیوسینا اور دیگر موجود تھے۔