سسرالی افراد کی مبینہ ہراسانی سے افشاء فردوس نامی خاتون کی خود کشی

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

آرمور :4؍جون
( زین نیوز)

ضلع نظا م آبادکے آرمور کے شہر پرکٹ میں سسرالیوں کے مظالم سے تنگ آکر مبینہ طورپرایک خواتین نے خود کشی کرلی جس کی
افشاء فردوس نامی خاتون کی حیثیت سے شناخت کی گئی بتایا جاتا ہے کہ خاتون نےسسرالی مکان میں پھانسی لگا لی جس کی وجہ سے اس خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
اس خاتون کو شوہراور سسرالی افراد کی جانب سے ہراسانیاں اور اذیت رسانی کا سامنا تھا ۔ زائد جہیز کے مطالبہ پر خاتون کو مبینہ طور پر کافی ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا۔اور یہ خاتون سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آچکی تھی جس سے تنگ آکر اس نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی

متوفی خاتون کے ماما عبدالرحیم اور دیگر کا الزام ہے کہ اس لڑکی کو سسرال والوں کی جانب سے مسلسل ہراساں کرتے ہوئے اذیتیں دی جارہی تھی مزید جہیز کے لئے ہراساں کیا جارہا ہےاسی کے چلتےسسرالی افراد نے میری بھانجی کا قتل کردیا گیا۔

لیکن متوفیہ کا شوہر محمد اظہر اور دیگر افراد کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی یعنی پھانسی لی ہے جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ پولیس عملہ ایس ایچ او سریش بابو آرمور سب انسپکٹر پرادیپ نے اطلاع پاکر محمد اظہر کے مکان کا معائنہ کیا۔ جہاں افشاں فردوس کی موت واقع ہوئی۔ اورنعش کو آرمور سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔

سب اسنپکٹر پرادیپ نے بتایا کہ متوفی خاتون کے ماما عبدالرحیم کی درخواست پر کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے متوفی افشاں فردوس کے شوہر محمد اظہر، دیور محمد مظہر اور ساس کو حراست میں لیتے ہوئے سیکشن ( 304 ) کے تحت ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا بعد پنجنامہ نعش کو سرکاری دواخانے منتقل کردیا اس واقعہ کے تعلق سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے پولیس مصرو ف تحقیقات ہے

خاتون کی خودکشی کو لیکر ایک طرف اسکے افراد خاندان میں غم و اندو ہ کی لہر دوڑ گئی ہے تو موضع میں یہ واقعہ موضع بحث بنا ہوا ہے